روسی صدر ولا دیمر پوتن آج آذربائیجان کے صدر الہام علی یف کے ساتھ ماسکو میں قاراباغ کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔
صدارتی کریملن پیلس کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق پوتن کے علی یف سے مذاکرت میں آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان 10 نومبر 2020 کو قاراباغ سے متعلق طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد، علاقے کی اقتصادی و مواصلاتی راہداری کو دوبارہ سے تشکیل دیے جانے اور اسے فروغ دینے کے معاملات زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں روس اور آذربائیجان کے مابین ’’سٹریٹیجک تعلقات کو تقویت دینے کے معاملے پر بھی بات ہو گی۔
