English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپانی کھلاڑیوں کا ترکی کی ٹیم کے لئے پیغام، "کوشش کرو اور جیتو، ہم تمہارے ساتھ ہیں"

القمر

ٹوکیو میں 2020 اولمپکس کھیلوں سے قبل جاپان کے صوبے یاماگوچی  کی تحصیل شیمونوسیکی  سے جاپانی کھیلاڑیوں نے ترکی کی جوڈو قومی ٹیم کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔

پیغام  میں کہا گیا ہے کہ ” ماراش کی آئس کریم کی طرح مضبوط بنیں۔ ہم آپ کو نہایت چاک و چوبند دیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل کے لئے چیمپئن شپ کے لئے کھیلیں”۔

ویڈیو پیغام میں ترک کھلاڑیوں کے لئے ایک تواتر سے "کوشش کرو اور جیتو” کے مفہوم کے حامل جاپانی لفظ "گانباتے” کے نعرے لگائے گئے ہیں۔

جاپانی کھلاڑیوں نے کورونا وائرس وباء کے خاتمے کے بعد ترکی کی ٹیم کو اپنی تحصیل میں بھی مدعو کیا ہے۔

ویڈیو میں شیمونوسکی بلدیہ مئیر میدا شینتارو کے ترکی کی ٹیم کے لئے پیغام کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

یہ پیغام شیمونوسکی بلدیہ  کے شعبہ عوامی رابطہ کے یوٹیوب چینل پر نشر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے