ترکی نے رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 96 ممالک کو4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کی سُرخ مرچ برآمد کی ہے۔
جنوب مشرقی اناطولیہ برآمداتی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال 107 ممالک کو 7 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار ڈالر مالیت کی سُرخ مرچ برآمد کی گئی تھی۔
گذشتہ سال کے جنوری۔جون کے دورانیے میں 3 کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی سُرخ مرچ برآمد کی گئی جو رواں سال کے اسی دورانیے میں 46 فیصد اضافے کے ساتھ 4 کروڑ 7 لاکھ 30 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مرچوں کی برآمد میں ایک کروڑ 2 لاکھ 36 ہزار ڈالر کے ساتھ جرمنی پہلے،8 لاکھ 69 ہزار ڈالر کے ساتھ ہالینڈ دوسرے اور 4 لاکھ 48 ہزار ڈالر کے ساتھ انگلینڈ تیسرے نمبر پر رہا۔
