صدر عارف علوی نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہفتہ کے روزاسلام آباد میں مون سون کی شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی حدت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے۔صدر نے کہا کہ دنیا کورونا کی روک تھام اور بڑے پیمانے پر شجر کاری کے سلسلے میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے کو ووٹوں کیلئے نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے تحفظ کیلئے شروع کیا گیا تھا۔خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں میں یہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ان خوبصورت مقامات کو صاف ستھرا رکھیں۔
