English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس میں جنگل کی آگ

القمر

روس کے مشرق میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لئے جدوجہد جاری ہے۔

رشیہ فیڈریشن وفاقی جنگلات ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے مشرق میں جاری آگ  کو بجھانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں اور کُل 36 مقامات  پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یکم اگست سے 217 مقامات پر اور کُل 8 لاکھ 37 ہزار 813 ہیکٹر جنگلاتی اراضی میں آگ جاری ہے۔  متاثرہ مقامات میں سے 115 یاکوتستان میں اور 51  ارکتسک  میں ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے 5 ہزار افراد سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ مصروفِ عمل ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے علاقے سائبیریا میں ماہِ جولائی میں شروع ہونے والی آگ  کی وجہ سے اب تک تقریباً 1.3  ملین ہیکٹر جنگلاتی اراضی راکھ کا ڈھیر بن چکی ہے۔ حکام نے علاقے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے