فلسطین نے سلوواکیہ کےالقدس میں ایک ثقافتی ادارہ قائم کرنے کے منصوبے پر اعتراض کیا۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کی خبر کے مطابق فلسطین کے نائب وزیر خارجہ امیل کاڈو نے سلوواک کی وزارت خارجہ اور یورپی امور کے پولیٹیکل ڈائریکٹر اور سفیر رومن بوجیک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
بات چیت کے دوران کاڈو نےکہا کہ فلسطینی انتظامیہ نے سلوواک کے وزیر خارجہ کے اس بیان جس میں انہوں نے القدس میں ایک ثقافتی ادارہ کھولنے کا اظہار کیا ہے کو مسترد کردیا ہے۔
انہون نے کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور القدس کے بارے میں یورپی یونین کی پوزیشن کے خلاف ہے۔ انہوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ اس فیصلے سے اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس کو الحاق اور یہودی بنانے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کی ترغیب ملے گی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1980 میں منظور کی گئی قرارداد 478 کے ساتھ اسرائیل کے الحاق اور دارالحکومت کے اعلان کو کالعدم قرار دیا اور القدس میں سفارتی مشن قائم کرنے سے گریز کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔
