English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیو یارک کے گورنر استعفی دے دیں تو اچھا ہوگا:جو بائیڈن

القمر

امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو یارک کے گورنر اینڈریو کوُمو سے مستعفی ہونےکا مطالبہ کر دیا جن پر جنسی زیادتی کا الزام ہے۔

 بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  نیو یارک اٹارنی کی طرف سے  گورنر کُومو کے خلاف جنسی زیادتی سے متعلق تفتیشی عمل  مکمل ہونے کے بعد  میرے خیال میں انہیں مستععفی ہوجانا چاہیئے۔

امریکی سینیٹ میں اکثریتی ایوان  کےڈیموکریٹیک لیڈر چک شومر اور ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھی اس سے مشابہہ بیان دیئے ہیں۔

 واضح رہے کہ نیو یارک اٹارنی لیتیتا جیمز نے چار ماہ کی  تفتیش کے بعد اپنی 165 صفحاتی رپورٹ میں بتایا تھا کہ  اینڈریو کُومو نے ایک سے زائد خواتین سے جنسی زیادتی کی تھی جسے گورنر کومو نے مسترد کر دیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے