امریکہ نے کہا ہے کہ ہم نے” افغان مہاجرین کا رُخ ترکی سمیت کسی بھی ملک کی طرف نہیں موڑا”۔
امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں ملک کے افغان مہاجر پروگرام میں توسیع کرنے اور تیسرے ملک کے بارے میں جاری کئے گئے بیان پر ترکی کے ردعمل سے متعلق سوال کا جواب دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ” میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پناہ کا مطالبہ کرنے والے افراد کو محفوظ علاقوں میں بھیجنا یا وہاں جانے کی حوصلہ افزائی کرنا امریکہ حکومت کی پالیسی نہیں ہے۔ ہم نے کسی کو بھی ترکی سمیت کسی اور ملک کی طرف نہیں بھیجا۔افغانوں کے ترکی کی سیر کرسکنے کے امکان سے متعلق بیانات کی وجہ سے پیدا ہونے والے اندیشوں پر ہمیں افسوس ہے۔
