ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انوکھا ‘ریزر زیفر’ فیس ماسک جو جراثیموں کو فلٹر کرنے کے لیے 99 فیصد تک مؤثر ہے

2021 کا 8 واں مہینہ چل رہا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ میں فی الحال تو کوئی کمی نہیں آسکی۔

یعنی آنے والے مہینوں میں فیس ماسک کا استعمال جاری رہے گا اور اسی کو دیکھتے ہوئے کمپنیوں کی جانب سے ان ماسکس کو منفرد بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔

ایسا ہی ایک کانسیپٹ فیس ماسک کمپیوٹر تیار کرنے کے لیے معروف کمپنی ریزر نے لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعارف کرایا تھا۔

اس وقت فیس ماسک کو پراجیکٹ ہیزل کا نام دیا گیا تھا اور اب اسے کمرشل پراڈکٹ کی شکل دینے میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اب اس فیس ماسک کو ریزر زیفر کا نام دیا گیا ہے اور لوگ اسے ٹیسٹ کرنے کے لیے سائن اپ ہوسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فیس ماسک جراثیموں کو فلٹر کرنے کے لیے 99 فیصد تک مؤثر ہے اور یہ رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگا۔

اس فیس ماسک کے مزید فیچرز تو کمپنی کی جانب سے نہیں بتائے گئے مگر جنوری میں اس نے بتایا تھا کہ ماسک میں ایک ایکٹیو وینٹی لیشن جز دیا گیا ہے جو تازہ ہوا میں سانس لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ فیس ماسک اپنی شکل بدل کر شفاف بھی ہوجاتا ہے تاکہ دیگر افراد آپ کا منہ بھی دیکھ سکیں۔

اس ماسک میں بلٹ ان مائیک اور ایمپلی فائر موجود ہے تاکہ بات کرنے کے دوران آواز کا معیار متاثر نہ ہوسکے۔

اس فیس ماسک میں آر جی بی ریڈ لائٹس بھی دی گئی ہیں، جو ماسک کو چارج کرتے ہوئے جگمگانے لگتی ہیں یا اس وقت مدھم ہوجاتی ہیں جب ماسک سے منہ کو ڈھانپا نہ جائے۔

اس ماسک کے ساتھ ایک خاص کیس بھی چارجنگ کے لیے دیا جائے گا اور اسی میں الٹرا وائلٹ ٹیکنالوجی سے اس کی صفائی بھی ہوگی۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ماسک میں لگے وینٹی لیٹر پورے دن تک کام کرسکتے ہیں اور کئی ہفتوں تک لگاتار استعمال کرکے نئے فلٹر کو آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں