English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

القمر

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 17 روز تک جاری رہنے والے اولمپکس کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ ایونٹ میں امریکہ 39 طلائی تمغے حاصل کر کے مجموعی طور پر 113 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ دوسرے نمبر پر چین رہا جس نے مجموعی طور پر 88 تمغے اپنے نام کیے جس میں 38 طلائی تمغے بھی شامل تھے۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن روسی اولمپکس کمیٹی کی رہی جس نے مجموعی طور پر 71 تمغے حاصل کیے۔ اتوار کو ایونٹ کی اختتامی تقریب میں فن کاروں نے اپنے فن کا شان دار مظاہرہ کیا۔ شان دار آتش بازی نے آسمان کو رنگوں سے بھر دیا۔ ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کی تصویری جھلکیاں دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے