جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 17 روز تک جاری رہنے والے اولمپکس کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ ایونٹ میں امریکہ 39 طلائی تمغے حاصل کر کے مجموعی طور پر 113 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ دوسرے نمبر پر چین رہا جس نے مجموعی طور پر 88 تمغے اپنے نام کیے جس میں 38 طلائی تمغے بھی شامل تھے۔ ایونٹ میں تیسری پوزیشن روسی اولمپکس کمیٹی کی رہی جس نے مجموعی طور پر 71 تمغے حاصل کیے۔ اتوار کو ایونٹ کی اختتامی تقریب میں فن کاروں نے اپنے فن کا شان دار مظاہرہ کیا۔ شان دار آتش بازی نے آسمان کو رنگوں سے بھر دیا۔ ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کی تصویری جھلکیاں دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔۔۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- سونا-چاندی کی قیمتوں میں پھر بے تحاشہ کمی! چاندی میں 4000 روپے کی گراوٹ، سونا بھی ہوا سستا
- کانگریس نے شمار کرائیں پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 82 دن بعد بھی باضابطہ طور پر ختم نہ ہونے کے پیچھے کی اہم وجوہات
- ’احتجاج والی جگہ پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا‘، جنتر منتر معاملہ پر سماعت کے دوران چیف جسٹس سوریہ کانت کا تبصرہ
- فرسٹ اے سی کوچ میں خاتون کے زیورات اور نقد رقم چوری، 4 بار ایمرجنسی چین کھینچنے کے باوجود نہیں ملی مدد
- ایس آئی آر: منی پور سے گوا تک 5 انتخابی ریاستوں میں 2 کروڑ 29 لاکھ ووٹ حذف