English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700روپے اضافہ

القمر

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1737ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 600روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 108300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 92850 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1200.27 روپے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے