ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کا کیک نیلامی میں فروخت کر دیا گیا

شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی کے کیک کا اب تک محفوظ رکھا گیا ایک ٹکڑا کھُلی نیلامی میں ایک ہزار 850 اسٹرلن میں فروخت کر دیا گیا۔

جریدہ ویک کی خبر کے مطابق پرنس چارلس اور لیڈی ڈایانا کی شادی میں پیش کئے جانے والے 23 عدد کیکوں میں سے اب تک محفوظ رکھا گیا کیک کا ایک ٹکڑا نیلامی میں کاروباری شخصیت گیری لائٹن کے ہاتھ فروخت کر دیا گیا ہے۔

نیلامی کے ساتھ گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ کیک کا ٹکڑا 500 اسٹرلن میں فروخت ہونے کی توقع کی جا رہی تھی لیکن بولی کے ایک ہزار 850 اسٹرلن تک پہنچنے نے نیلامی والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔

کیک کے ٹکڑے پر طلائی، نقرئی ، سرخ اور نیلا شاہی نشان  ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں