English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسئلہ کریمیا کا عدم حل دیگر علاقوں کے لیے خطرہ تشکیل دیتا ہے

القمر

یوکیرینی صدر ِ مملکت ولا دیمر زیلنسکی  کا کہنا ہے کہ کریمیا  پر قبضے نے بین الاقوامی سیکیورٹی سسٹم کے فنکشن پر کاری ضرب لگائی ہے۔

زیلنسکی  نے کریمیا سربراہی اجلاس کے افتتاح کے موقع پر  اپنے خطاب میں کہا کہ’’ کہ آج ایک اہم تقریب منعقد ہوئی  ہے کیونکہ اس میں کریمیا پر قبضے کے بعد پہلی بار یہ مسئلہ بین الاقوامی میدان میں لایا گیاہے،اس پلیٹ فارم پر 46 وفود کو دیکھ کر ہمیں دلی مسرت ہوئی ہے۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کریمیا ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے، "کریمیا کا قبضہ بین الاقوامی سلامتی کے نظام کی فعالیت پر کالے بادلوں کی مانند ہے۔

زیلنسکی نےواضح کیا کہ جب تک یہ صورتحال بہتر نہیں ہوتی، اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ کوئی بھی ملک اگلا شکار ہوگا کہ نہیں۔

لہذا مسئلہ کریمیا عالمی ایجنڈے سے مزید 7 برس تک اوجھل نہیں ہونا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے