ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ:ریاست ٹینیسی میں طوفان بادوباراں،22 ہلاکتیں

امریکی ریاست ٹینیسی میں اختتام ہفتہ پر شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کایوں کی وجہ سے 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان شدید بارشوں کا مرکز ریاست کا وسطی حصہ ہے جہاں مجموعی طور پر ریکارڈ 17 انچ بارش ہوئی ہے ۔

 مقامی حکام کے مطابق، شدید بارشوں کی وجہ سے متعدد علاقے زیرآب ہیں جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہے۔

مقامی پولیس دفتر کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے کئی افراد سے رابطہ منقطع ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات ظاہر کیے ہیں

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں