ترکی نے 14 اگست کو آنے والے 7٫2 شدت کے زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرہ ملک ہیٹی کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان کی ہدایات پر وزارت داخلہ کے ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات کی طرف سے 16 ٹن اشیائے خوردو نوش اور دیگر ضروری سازو سامان آج صبح ایک کارگو طیارےکے ذریعے ہیٹی روانہ کردیا گیا ہے۔
یہ طیارہ انقرہ سے روانہ کیا گیا ہے۔
