English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی پہلی قومی مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی کا اعلان کردیا گیا

القمر

ترکی کی پہلی قومی مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آفس اور وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے محکمہ کے زیر اہتمام  تیار کردہ پہلی "قومی مصنوعی ذہانت کی 5 سالہ حکمت عملی (قوجہ ایلی ) عوام  سے متعارف کروایا گیا ہے۔

انفارمیٹکس ویلی میں ترکی کی پہلی قومی مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی کا اعلان ، صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک  نے  کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2025 تک مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کم از کم 50 ہزار روزگار تک پہنچنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

وزیر ورانک نے کہا کہ "ہم اپنی مصنوعی ذہانت کی حکمت عملی میں طے شدہ اقدامات کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کو مزید سرعت بخشیں گے  اور اس میدان میں نئی ​​’یونیکورنز’ (ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی کمپنیاں) لانچ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے