English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مظفر گڑھ: حاملہ خاتون کو شوہر کے سامنے بیچ سڑک پر بے لباس کردیا گیا

مظفر گڑھ میں حاملہ خاتون کو بیچ سڑک پر شوہر کے سامنے بے لباس کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 8 اگست کو حاملہ خاتون شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر دوا لےکر گھر جارہی تھی کہ 5 ملزمان نے راستے میں گھیر کر روکا اور شرمناک حرکت کی، ملزمان نے خاتون کے شوہر پر بھی تشدد کیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے بھائی پر ایک ملزم کی بہن سے زیادتی کا الزام ہے جس نے مبینہ طور پر بدلے کے لیے یہ گھناؤنی حرکت کی۔

 واقعے کو 2 ہفتے گزرنے کے باوجود 5 میں سے تین ملزمان گرفتار نہ کیے جاسکے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شوہر کےسامنے خاتون سے ناروا سلوک کے واقعے پر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔  عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ واقعہ ناقابل برداشت ہے،متاثرہ جوڑےکوانصاف فراہم کیاجائے۔

 دوسری جانب  ریجنل پولیس آفیسر (آرپی او) ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ دیگر 3 نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کروائی جائےگی، ملزمان کو ضمانت کا موقع کیوں ملا؟ اس بات کی انکوائری بھی کی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے