ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس انتقال کر گئے

برطانیہ کے مشہور روک بینڈ رولنگ اسٹونز کے ڈرمر چارلی واٹس 80 سال کی عمر میں گزشتہ شب انتقال کر گئے۔

ان کی موت کا اعلان ان کی ایجنسی نے لندن میں کیا۔

چارلی واٹس دنیا بھر میں اپنے دور کے عظیم ترین ڈرمرز میں شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے رولنگ اسٹونز کے بے شمار ایسے گیتوں کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جن کی وجہ سے60 کی دہائی کو روک میوزک کے حوالے سے سوئنگنگ سکسٹیز کا نام دیا گیا تھا۔

سن 1941 میں لندن میں پیدا ہونے والے چارلی واٹس اٹھاون سال قبل 1963میں رولنگ اسٹونز میں شامل ہوئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں