ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشتگردوں کی سرپرستی کا الزام،الجزائر نے مراکش سے سفارتی تعلقات توڑ دیئے

الجزائر نے مراکش پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے شمالی افریقہ میں اپنے اس ہمسایہ مسلم اکثریتی ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

 اصوات  المغاربیہ نامی نیوز سائٹ کےمطابق،الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرة نے مراکش پر الزام لگایا کہ وہ الجزائر میں علیحدگی پسندوں کی مدد کر رہا ہے۔

 یاد رہے کہ الجزائر کی حکومت نے گزشتہ ہفتے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان دہشت گردوں کو مراکش کی پشت پناہی حاصل ہے، جنہوں نے کئی جنگلات میں آگ لگا دی تھی۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ لعمامرة نے کہا کہ ہمسایہ ملک مراکش نے الجزائر کے بارے میں دشمنی کی اپنی سوچ کبھی ترک نہیں کی۔

دوسری جانب مراکشی وزیراعظم  سعد الدین العثمانی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دشمنانہ رویہ قرار دیا ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مسئلہ جلد ہی باہمی مفاہمت سے حل کرلیا جائے گا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں