English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب یونیورسٹی: سکیورٹی گارڈز کی موجودگی میں جمعیت کارکنان کا طلبہ پر ڈنڈوں سے حملہ

لاہور کی پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ نامی تنظیم نے سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی میں طلبہ پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس سے 2 طلبہ شدید زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے طلبہ کا نام رائے علی آفتاب اور حارث حسن بتایا جارہا ہے جن کا تعلق پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی جانب سے افغانستان کے مسئلے پر ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے متعلق یونیورسٹی طلبہ کو آگاہ کر دیا گیا تھا تاہم سٹڈی سرکل کے منتظمین دو طلبہ جب وی سی آفس کے سامنے پہنچے تو جمعیت کے 10 سے 12 ڈنڈا بردار کارکنوں نے ان طلبہ پر حملہ کر دیا۔

سٹڈی سرکل کا پوسٹر جس کو سبوثاز کرنے کے لیے مبینہ حملہ کیا گیاسٹڈی سرکل کا پوسٹر جس کو سبوثاز کرنے کے لیے مبینہ حملہ کیا گیا

سٹڈی سرکل کا پوسٹر جس کو سبوثاز کرنے کے لیے مبینہ حملہ کیا گیا

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق جب طلبہ پر تشدد کیا جارہا تھا تو یونیوسٹی کے گارڈز وہاں موجود تھے لیکن گارڈز نے ان پر کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو نے الزام لگایا کہ یہ حملہ انتظامیہ اور چیف سیکیورٹی آفیسر کے ایماء پر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمیعت اور پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی کی جانب سے چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل عبید کی قیادت میں آج پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کے سٹڈی سرکل پر حملہ کیا گیا ہے۔ پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے