English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں ماہ اگست میں اقتصادی اعتماد انڈیکس میں اضافہ

القمر

اقتصادی اعتماد انڈیکس ماہانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد بڑھ کر اگست میں 100.8  تک پہنچ گیا ہے۔

ترکی کے محکمہ شماریات  نے اگست کے لیے اقتصادی اعتماد انڈیکس کے اعداد و شمار کا اعلانکردیا ہے۔

اس کے مطابق جولائی میں انڈیکس 100.1 تھا جبکہ اگست میں یہ 0.7 فیصد بڑھ کر 100.8 ہو گیا۔

یہ ا ضافہ  39 ماہ میں سب سے زیادہ اضافے کے طور پر  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اقتصادی اعتماد انڈیکس میں اضافہ حقیقی شعبے (مینوفیکچرنگ انڈسٹری) ، سروسز ، ریٹیل ٹریڈ اور کنسٹرکشن سیکٹر کے اعتماد کے انڈیکس میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔

پچھلے مہینے کے مقابلے میں اگست میں ریئل سیکٹر کا اعتماد انڈیکس 0.1 فیصد بڑھ کر 112.2 ہو گیا ، سروسز کا اعتماد انڈیکس 1.2 فیصد بڑھ کر 116.1 ، ریٹیل تجارتی اعتماد انڈیکس 0.6 فیصد بڑھ کر 110.3 ، تعمیراتی اعتماد کا انڈیکس 7 فیصد بڑھ گیا اور یہ  92.4 ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے