ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹریمنگ پلیٹ نیٹ فلیکس کی 2 اینڈرائیڈ گیمز متعارف

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے آخر کار اینڈرائیڈ گیمز متعارف کرادیے اور اب سبسکرائبرز ویڈیوز کے ساتھ ساتھ گیمز سے بھی محظوظ ہوسکیں گے۔

اسٹرینجر تھنگز: 1984 اور اسٹرینجر تھنگز 3 پہلے ہی گوگل پلے اسٹور پر دستیاب تھے تاہم اب نیٹ فلیکس کے سبسکرائبرز بغیر کسی اشتہار کے یہ گیمز کھیل سکیں گے۔

تاہم نیٹ فلیکس نے خبردار کیا ہے کہ کمپنی ابھی گیمز کی ریلیز کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اس حوالے سے بہت سا کام کرنا باقی ہے۔

جس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کو یہ گیمز کھیلتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

یہ گیمز صارفین کو نیٹ فلیکس پر ملیں گے لیکن انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے گوگل پلے پرلے کر جائے گا۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نیٹ فلیکس چاہتا ہے کہ اس کے سبسکرائبرز ان گیمز کے ایڈ فری ورژن سے مستفید ہوسکیں۔

تاہم، نیٹ فلکس کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے صارفین کو بغیر انسٹال کیے براہ راست ایپ سے گیمز کھیلنے دیا جائے جس کا مطلب ہے کہ گوگل پلے اسٹور کو بالآخر لوپ سے نکال دیا جائے گا۔

یہ گیمز ابھی صرف پولینڈ میں دستیاب ہیں لیکن دنیا بھر کے دیگرخطوں میں جلد بھی متعارف کرائے جائیں گے۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں