ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری،الغسام بریگیڈ کا ٹھکانہ تباہ

اسرائیل نے مقبوضہ غزہ میں حماس کی مسلح شاخ عزت الدین الغسام بریگیڈ کے ایک ٹھکانے اور زرعی اراضی پر  فضائی حملہ کیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع  الغسام بریگیڈ کے ایک ٹھکانے اور شمالی غزہ میں زرعی اراضی پر یہ حملے کیے ۔

ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی  غزہ کی طرف سے آتشیں غبارے بھیجنے کے جواب میں کی گئی ہے جس میں حماس کے ایک  تربیتی مرکز اور اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیاہے۔

 اکیس لاکھ آبادی کے حامل غزہ کو اسرائیل نے سن 2006 سے زیر محاصرہ لیا ہوا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں