English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کا پاکستانی عوام کی سماجی، اقتصادی بہتری کیلئے ہرممکن حمایت کا اعادہ: ترک سفیر

القمر

ترکی کے سفیر احسان مصطفی یورداکل نے کہا ہے کہ ترکی کی حکومت عوام کی سماجی و اقتصادی بہتری کے مزید منصوبے شروع کرنے میں پاکستان کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیت المال کے ایم ڈی ملک ظہیر عباس کھوکھر کے ہمراہ اسلام آباد میں جی نائن پناہ گاہ کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ترک سفیر نے مزدوروں کے ساتھ کھانا کھایا اور کھانے کی میز پر ان سے گفتگو کی۔

دونوں شخصیات نے عمارت کا دورہ کر کے غریب اور ضرورت مندوں کے لئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ملک ظہیر عباس کھوکھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مقصد کے مطابق پناہ گاہیں غریب اور ضورت مندوں کی خدمت کر رہی ہیں۔ وزیراعظم احساس پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقے کو اوپر اٹھانے کے لئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے