نائیجیریا میں ایک ہفتے کے دوران ہیضے سے 63 افراد ہلاک ہو گئے۔
ملکی مرکز برائے انسداد امراض کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بعض صوبوں میں 3098 افراد ہیضے میں مبتلا ہوئے جبکہ سال رواں کے دوران مجموعی طور پر ملک بھر میں یہ تعداد 58698 ریکارڈ کی گئی ہے جن میں سے دو ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ "ویبریو” نامی جرثومے کے باعث ہیضے کی وبا غذا اور پانی کے ذریعے اسہال اور جسم میں پانی کی کمی سے پھیلتی ہے جس کا اگر بر وقت علاج نہ کیا جائے تو موت واقع ہو سکتی ہے۔
نائیجیریا میں صاف پانی اور ضروری طبی سہولیات کی عدم دستیابی وبائی امراض کے پھیلاو کا سبب بن رہی ہے۔
