English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ، بارشوں اور سیلاب سے کم ازکم 45 افراد ہلاک

القمر

متحدہ امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اپنا چہرہ نمو دار کرنے والے ایدا طوفان   سے ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 45 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کی جنوبی ریاست لوزیانا   کے بعد شمال مشرقی  علاقوں میں بھی مؤثر ہونے والا ایدا طوفان  نیویارک، نیو جرسی، پنسلووینیا، میری لینڈ اور کونیکٹکٹ ریاستوں میں شدید بارشوں کا موجب بنا ہے۔

سیلاب کی زد میں آتے ہوئے نیو یارک میں 13 افراد موت کے منہ  میں گئے ہیں تو نیو جرسی میں اموات کی تعداد 23 سے زیادہ ہے ۔  پنسلووینیا، میری لینڈ اور کونیکٹیکٹ  میں بھی جانی نقصان کے بعد مجموعی  اموات کی تعداد کم ازکم 45 ہے۔

نیو جرسی کے گورنر فل  مرفی کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات موٹر گاڑیوں کے سیلاب کی زد میں آنے سے واقع ہوئی ہیں۔

آفت سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں تو جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے