لبنان کے پارلیمانی سپیکر نبی بیری نے حضرت آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کی دارفانی سے رخصتی پر حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی سے اظہار تعزیت کیا۔
آیت اللہ حکیم کے دفتر نے اس بات کی تصدیق کی بیری نے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ سید حیدر حکیم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور عظیم مذہبی رہنما کے دنیا سےرخصتی پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آیت اللہ حکیم کے دفتر کے مطابق نبی بیری نے سپریم مذہبی اتھارٹی حضرت سید آیت اللہ سیستانی کو بھی تعزیت کا پیغام بھیجا جس میں کہاگیا کہ ” پاک پروردگار کے نام سے جس کا رحم اور قدرت ہر چیز پر حاوی ہے ، آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ہم نے مسلم امہ کے عظیم مذہبی رہنما حضرت آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کی دنیا سے رخصتی کی خبر سنی اور ہم اس پر آپ سے ، برادر ملک عراق اور ساری دنیا کے مسلمانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ وہ امت مسلمہ کے عظیم رہنما کو شہداء ، نیکو کاروں اور مومین کے مابین جگہ عطا فرمائیں ۔ ہم اللہ سے یہ دعا بھی کرتے ہین کہ اللہ پاک ہمیں، آپ کو، ان کے عزیزو اقربا او رپیروکاروں کو صبر و استقامت عطا فرمائیں۔ ہمارے لیے اللہ تعٰالی کے یہی الفاظ کافی ہیں “
(ارشاد ہوگا) اے اطمینان والی روح۔ اپنے رب کی طرف لوٹ چل، تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔ پس میرے بندوں میں شامل ہو۔ اور میری جنت میں داخل ہو۔
