English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نو منتخب آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

القمر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  اور  وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی کی  ملاقات  سر انجام پائی۔

اس دوران بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مقبوضہ وادی میں جاری یک طرفہ بھارتی اقدامات اور  لائن آف کنٹرول  کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے زندگی بھر بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔ اور  پاک فوج مسئلہ  کشمیر پر کشمیری  عوام کے شانہ بشانہ  اور یہ عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے سردارعبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزادجموں وکشمیر میں سیکورٹی وترقی کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے