ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں داعش کا خونریز حملہ،13 افراد ہلاک

عراق میں  داعش کے ایک تازہ خونریز حملے میں تیرہ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

ایک عراقی پولیس افسر نے  بتایا کہ یہ حملہ آج صبح شہر کرکوک سے جنوب کی طرف تقریباﹰ 65 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع الرَشد نامی علاقے میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر کیا گیا۔

حملے کا نشانہ عراق کی وفاقی پولیس کو بنایا گیا جبکہ تین سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

کرکوک میں طبی ذرائع نے بھی تیرہ ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ 19 جولائی کے دن بغداد کے نواحی شیعہ اکثریتی علاقے صدر کی ایک مارکیٹ میں بھی داعش نے ایک دہشت گردانہ حملہ کیا تھا، جس میں تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں