ترکی کی ماہ اگست میں اسپین کو برآمدات ماہانہ سطح پر ریکارڈ سطح تک رہی ہیں۔
ترکی ایکسپورٹر ز یونین کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی کی برآمدات گزشتہ ماہ سال 2020 کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 51.8 فیصد بڑھتے ہوئے 18 ارب 913 ملین ڈالر تک رہی ہیں۔
اسپین کو یہ رقم 45.7 فیصد کے اضافے سے 807 ملین ڈالر تک رہی ہے۔
یہ ملک ترکی کی سب سے زیادہ برآمدات ہونے والا چوتھا ملک ثابت ہوا ہے۔
ماہ اگست میں 1 ارب 161 ملین ڈالر کی برآمدات کے ساتھ جرمنی اول نمبر ہر، برطانیہ 1 ارب 127 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امریکہ870 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔
