English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست دائر

القمر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری شاہینہ شہاب الدین کی جانب سے کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے، اسے مسترد کیا جانا چاہیے، عدالت حکومت پاکستان کو شہریوں کو زبردستی ویکیسن لگوانے کے روکنے کا حکم جاری کرے۔

درخواست گزار نے کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کی درخواست میں  وزارت صحت، این سی او سی، ڈریپ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فریق بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے