راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکاء نے عالمی، علاقائی اور اندرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر کانفرنس کو افغانستان اور پاک افغان سرحد کی صورتحال سمیت خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
CCC chaired by #COAS held at GHQ. The participants took comprehensive review of global, regional and domestic security environment. Forum was apprised on prevalent situation in Afghanistan, especially security along Pak-Afghan Border and effective safeguards in place (1/6) pic.twitter.com/aYnxkGlnJ0
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 10, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے موثر سرحدی انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث خطے میں بحران کے باوجود پاکستانی سرحد اور اندرونی سکیورٹی برقرار رہی جب کہ شرکا نے خوشحال اور پرامن خطے کے لیے تمام علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعاون پر بھی زور دیا۔
…against various threats. COAS expressed satisfaction over efficacy of the comprehensive border management regime due to which Pakistan’s Borders and Internal Security remained intact amid a crisis situation in the region. COAS appreciated Army’s support and role towards (2/6)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 10, 2021
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں فوج کے تعاون اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے لیے تعمیری مصروفیات اور انسانی مدد پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
…manner and instructed complete readiness to counter conventional and non-conventional threats. The designs of external and internal forces inimical to peace and stability in Pakistan shall be thwarted at all costs, COAS concluded. (6/6)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 10, 2021
آرمی چیف نے محرم کے پرامن طریقے سے انعقاد کے لیے افواج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن اور استحکام کے لیے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے ڈیزائن کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
