English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ارجنٹائن کو 12 عدد J-F تھنڈر طیارے فروخت کرے گا

القمر

پاکستان ارجنٹائن کو 12 جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری جنگی طیارے فروخت کرےگا، جن کی مالیت 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر یعنی 111 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن نے اس خریداری کے لیے اگلے سال کے بجٹ میں رقم بھی مختص کر دی ہے۔

ارجنٹائن کی فضائیہ نے امریکا، روس اور بھارت کی پیش کشیں مستردکرکے پاکستان سے جنگی طیارے خریدنےکا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سے خریدے جانے والے جنگی طیاروں میں 10 طیارے ایک نشست کے اور دو طیارے دہری نشست والے ہوں گے۔

پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قوموں کے حق خود ارادیت کی جو قرارداد پیش کی ہے اس کی بھی ارجنٹائن نے حمایت کی ہے جب کہ پاکستان جزائر فاک لینڈ کے مسئلے پر ارجنٹائن کے مؤقف کے قریب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے