English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائجیریا، دس مغوی طلبا رہا

القمر

مغربی افریقی ممالک میں سے ایک نائجیریا میں 5 جولائی کو اغوا کیے گئے 21 طلباء میں سے 10 کو رہا کر دیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغوی طلبا کی رہائی کے لیے تاوان ادا کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق  10مغوی  طلباء کو رہا کر دیا گیا تو 11 طالب علم  تا حال مسلح افراد کی تحویل میں ہیں۔

بتایا گیا کہ طلباء کو ان کے خاندانوں تک پہنچا دیا گیا  ہے اور ان کی صحت کی حالت اچھی ہے۔

واضح رہے کہ مسلح افراد نے 5 ستمبر کو ایک ہائی سکول پر حملے میں کئی طلباء کو اغوا کیا اور ان کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

گزشتہ سال نائجیریا میں اغوا کیے گئے 1400 طلباء میں سے تقریبا  200 کو رہا کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے