ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانسیسی اور برطانوی وزرائے دفاع کے درمیان ملاقات منسوخ ہو گئی

فرانس اور برطانیہ کے  وزرائے دفاع کی رواں ہفتے لندن میں ہونے والی ملاقات منسوخ  ہوگئی ہے ۔ 

فرانس میں متعین سابق برطانوی سفیر لارڈ ریکیٹس کے مطابق، فرانس  نے گزشتہ اتوار کے روز اپنی وزیر دفاع فلورنس پارلی اور ان کے برطانوی ہم منصب بین والیس کے درمیان  رواں ہفتے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

لندن میں وزارت دفاع کے ایک ذرائع کا کہنا ہےکہ  وہ ملاقات کی منسوخی کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے لیکن برطانیہ ہمارے فرانسیسی ہم منصبوں کےساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بات چیت میں مصروف ہے۔

خبر رساں ایجنسی کےمطابق فرانس کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنےکا فیصلہ  امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈوپیسفک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔

انڈو پیسفک معاہدے کے تحت امریکہ اوربرطانیہ ایٹمی توانائی سےچلنےوالی آبدوزیں بنانےمیں آسٹریلیا کو مدد فراہم کرینگے۔

انڈو پیسفک معاہدے کی وجہ سے  2016 میں فرانس اور آسٹریلیاکے درمیان آبدوزیں فراہم کرنےکا 36.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے جس کے بعد فرانسیسی صدر  ماکروں  نے  امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے تھے۔

یاد رہے کہ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لی دریاں  نے بتایا تھا کہ  "یہ جھوٹ، دوہرا معیار، اعتماد کا توڑنا اور حقارت ہے” تاریخ میں پہلی مرتبہ سفیروں کو ان ممالک سے واپس بلایا گیا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ ہم کتنے ناخوش ہیں اور ہمارے درمیان سنگین تنازعہ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں