وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ترک قبرصی عوام کی خودمختاری مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کو جلد از جلد رجسٹر کیا جانا چاہیے
چاوش اولو جو اقوام متحدہ کے21 ستمبر سے شروع ہونے والے 76 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں کےسفارتی رابطے جاری ہیں۔
ترک وزیرنے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ارتغرل اولو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ
"ہم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں سے قبل وزیر خارجہ تحسین ارتغرل اولوسے صلاح مشورہ کیا ہے ۔ قبرصی ترک عوام کی خودمختاری مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت جتنی جلدی ممکن ہو فراہم کی جانی چاہیے۔ ہم اس سلسلے میں شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔
چاوش اولو نے اپنے انڈونیشائی ہم منصب ریٹنو مارسودی سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے بارے میں چاوش اولو نے کہا، "ہم نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریٹنو مارسودی کے ساتھ مثبت مذاکرات کیے ہیں۔ ہم تمام شعبوں میں اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم ، D-8 اور MIKTA میں انڈونیشیا کے ساتھ قریبی تعاون قائم ہے۔
