English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ 5 لاکھ یورو جرمانہ ادا کرے گا:یورپی عدالت

القمر

یورپی یونین کی عدالت نے جرمنی اور چیک جمہوریہ کی سرحد کے قریب کتھئی کوئلے کی کان کنی بدستور جاری رکھنے پر پولینڈ کو بھاری جرمانے کا فیصلہ سنایا ہے۔

پولش حکومت کی جانب سے ماضی میں یورپی عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے اب اسے یومیہ پانچ لاکھ یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

 واضح رہے کہ  جمہوریہ چیک  نے پولینڈ کے خلاف یورپی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ اس کی جانب سے کتھئی کوئلے کی کان کنی کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی علاقے میں آب و ہوا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

چیک جمہوریہ کا دعویٰ ہے کہ ٹورو نامی کوئلے کی کان کے لائسنس میں توسیع کی اجازت ماحولیاتی اثرات کے مطلوبہ جائزوں کے بغیر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے