English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان : حکومت پر حملہ

القمر

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجیوں کے ایک گروپ نے بعض  فوجی گاڑیوں  پر قبضے کے بعد حکومت پر حملے کی ناکام کوشش کی ہے۔

سوڈان کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو چینلوں نے لائیو نشریات  کو روک کر عوام سے حملے کے خلاف ردعمل پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔

ملک کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھی جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ دارالحکومت کے علاقے اُم درمان میں فوجیوں کے ایک گروپ نے بعض فوجی گاڑیوں پر قبضے کے بعد حکومت پر حملے کی کوشش کی ہے۔

سوڈان خود مختاری کونسل کے ترجمان محمد الفقی سلیمان نے فیس بُک سے جاری کردہ بیان میں حالات کے کنٹرول میں ہونے کا اعلان کیا اور عوام سے، ملک کی اور عبوری مرحلے کی حفاظت کرنے اور  مارشل لاء کے خلاف آواز بلند کرنے کی ،اپیل کی ہے۔

حملے کی کوشش کرنے والے 40 فوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے