English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا: جنوبی کوریا مخاصمانہ پالیسیوں سے باز آئے تو ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں

القمر

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی بہن کِم یو جونگ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی مخاصمانہ پالیسیوں سے باز آنے کی صورت میں ہم مذاکرات  کو جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

 شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ری تھائی سونگ کے، 1950۔53 کی جنگِ کوریا کے اختتام کے سرکاری  اعلان سے متعلق، جنوبی کوریا کی طلب مسترد کرنے کے بعد کِم نے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

کِم یو جونگ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا سرکاری بیان جاری کروانا چاہتا ہے لیکن  اس سے قبل اس کا دوطرفہ احترام کو یقینی بنانا، تعصبات ، مخاصمانہ پالیسیوں اور دوہرے معیاروں سے باز آناضروری ہے۔

کِم نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا  دوہرے معیاروں کے ساتھ ہمیں اکسانے اور ہر قدم پر ہم پر تنقید کرنے سے پرہیز کرتا ہے، قول و فعل میں خلوص پیدا کرتا  اور دشمنی سے باز آتا ہے تو ہم دوبارہ سے باہمی تعلقات کے قیام اور فروغ کے لئے قریبی رابطے کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے اقوام متحدہ  کے 76 جنرل اسمبلی اجلاس میں ، علاقے میں امن کی تعمیر نو کے لئے ، شمالی کوریا سے جنگ کے خاتمے سے متعلق سرکاری بیان جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے