English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری نگر میں طیاروں کی گونج، جھیل ڈل کی فضا میں ایئر شو کی تیاریاں مکمل

Admin encourages people to watch air show along Dal banks on Sunday

سری نگر(ساوتھ ایشین وائر): شہرہ آفاق جھیل ڈل کی فضا میں ‘ایئر شو’ کے انعقاد کی تیاریوں کے پیش نظر جنگی جہازوں کی ریہرسل کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا، جس کے باعث سری نگر کے فضاوں میں جہازوں کی گونج سے لوگ ششدر ہو کر رہ گئے۔ انڈین ایئر فروس کی جانب سے 26 ستمبر یعنی اتوار کو شہرہ آفاق جھیل ڈل کی فضا میں ایک ‘ایئر شو’ کا اہتمام ہو رہا ہے۔ یہ شو ‘آزادی کا امرت مہا اتسو’ منانے کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
ایک سرکاری ترجمان کے مطابق اس شو کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا یہاں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر سے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس شو میں مختلف جنگی جہاز اپنی کرتب بازی کی نمائش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شو کا بنیادی مقصد وادی کشمیر کے نوجوانوں کو انڈین ایئر فورس میں داخل ہونے کی طرف راغب کرانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس پروگرام میں زائد از تین ہزار طلبا کی شرکت متوقع ہے جو انڈین ایئر فورس کی پر اثر کرتب بازی دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا کے علاوہ سات سو اساتذہ بھی اس موقعے پر موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس شو سے طلبا کو اپنے خوابوں کی دنیا کو پورا کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ اس شو کے دوران طلبا کو انڈین ایئر فورس کی طرف سے کی جانے والی نئی تکنیکی حصولیابیوں سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے