English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ امریکہ کے حوالے سے بیانات

القمر

وزیرخارجہ پاکستان  شاہ محمود قریشی نے دورہ امریکہ کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ  دورہ امریکہ کامیاب رہا  ہے، امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اور ان سے  باہمی تعلقات، افغانستان صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی کشمیر، افغانستان ودیگراہم امورپربات ہوئی، وزیراعظم نے واضح طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظربیان کیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت کوبے نقاب کیا اور  مسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقے سے اجاگرکیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، عوام کے قریب جموں وکشمیرکی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان نے امن کے فروغ اورانخلا میں مدد کیلیے اقدامات کیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن وخوشحالی کیلیے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، افغانستان میں کافی عرصے بعد امن کی امید پیدا ہوئی، صحیح حکمت عملی نہ بنائی گئی توافغانستان میں حالات بگڑسکتے ہیں، دھمکیوں کی بجائے قائل کرنےکی حکمت عملی اپنانا ہوگی، افغانستان میں جامعیت پرمبنی حکومت پاکستان کی بھی خواہش ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کی پاک بھارت ثالثی کی بات کاخیرمقدم کرتے ہیں، سوال یہ ہے کیا بھارت بھی پاکستان سے مذاکرات کیلیے تیارہے؟ا یسا نہیں ہوسکتا کہ ہندوستان کی یکطرفہ خواہش پوری ہوجائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے