English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی کے پارلیمانی انتخابات،ووٹ ڈالنے کا آغاز

القمر

جرمنی میں نئے پارلیمان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ  شروع ہو گیا ہے۔

ان انتخابات میں چھ کروڑ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کون سی پارٹی اکثریت حاصل کر پائے گی مگرمبصرین کی توقع یہی ہے کہ ایک مخلوط حکومت تشکیل پائے گی۔

تازہ ترین جائزوں کے  تحت  سیاسی جماعت ایس پی ڈی کے چانسلر امیدوار اولاف شُلس سی ڈی یو کے امیدوار آرمین لاشیٹ سے کچھ سبقت لیے ہوئے ہیں۔

مجموعی طور پر کل سینتالیس جماعتیں اور گروپ ان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان انتخابات کے بعد چانسلر انگیلا میر کل تقریباً سولہ  سال بعد اقتدار سے الگ ہو جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے