ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی اسرائیلی قوتوں کے خلاف مزاحمت کےلیے تیار ہو جائیں:حماس

 مقبوضہ مغربی کنارے میں چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد حماس نے اسرائیلی قوتوں کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 رم اللہ اور جینین نامی شہروں میں اسرائیلی قوتوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں چار فلسطینی شہید ہو گئے تھے جس پر حماس نے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی قوتوں کے خلاف صف آرا ہو جائیں۔

یاد رہے کہ  مقبوضہ  مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قوتوں کی جبرا گرفتاریوں کے دوران ہوئی جھڑپوں میں چار فلسطینی شہید اور نو زخمی ہو گئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں