English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج کی فائرنگ،چار فلسطینی شہید

القمر

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ہاریٹز اخبار کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے پر جنین اور یروشلم کے نزدیک اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

ان جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک شخص جنین میں شہید ہوا جبکہ یروشلم میں تین فلسطینی شہید ہوئے جن کی لاشیں اسرائیلی فوج نے اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں سے جھڑپ میں دو صیہونی فوجی زخمی بھی ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے