English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان کی صورت حال،ترک کونسل کا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

القمر

 افغانستان  سے متعلق سفارتی سرگرمیاں ترکی میں جاری ہیں۔

 ترک کونسل کے وزرائے خارجہ کا اجلاس  ترکی میں ہوگا۔

 ترک امور خارجہ کے مطابق، افغانستان کے بارے میں ترک کونسل کے وزرائے خارجہ کا اجلاس  وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  کی دعوت پر کل استنبول میں ہوگا۔

اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر غور کیا جائے گا جس میں آذربائیجان،قازقستان،کرغزستان اور اوزبکستان کے وزرائے خارجہ  سمیت  ہنگری کے مبصر  بھی  شریک ہونگے۔

چاوش اولو  اس سلسلے میں دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے