ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کو تھپڑ کے بعد اب انڈہ پڑ گیا

فرانسیسی صدر  ایمانویل میکخواں کو انڈہ پڑنے کی ویڈیو ایک شہری نے ٹوٹر پر شیئر کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میکخواں کیساتھ یہ واقعہ لیون کا سفر کرتے ہوئے پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں کو تجارتی مرکز کا جائزہ لینے کے دوران شہری نے انڈہ مارا۔ سوشل میڈیا پرموجود اس واقعے کے بعد پولیس نے انڈہ مارنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ آج جنوبی فرانس کے شہر لیون میں پیش آیا۔

صدر ایمانویل میکخواں نے سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ اگر اس کے پاس مجھے بتانے کے لئے کچھ ہے تو اسے لے آؤ؟ اگر نہیں تو میں بعد میں اس سے ملنے جاؤں گا،جاؤ اسے لے آؤ۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ رسید کیا تھا۔

ڈیمیئن تاریل نامی اس ملزم نے عدالت میں اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے یہ حرکت جذبات میں سرزد ہوئی تھی۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم انتہائی دائیں بازو کی تنظیموں کا رکن ہے۔ ایمانویل میکخواں کو تھپڑ مارتے ہوئے اس نے یعنی میکخواں کا دور ختم کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

خیال رہے کہ فرانسیسی صدور کی سکیورٹی پر ایک خاص فورس مامور ہوتی ہے جس کا نام جی ایس پی آر ہے۔ اسے 1983ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت اس میں موجود 77 اہلکار میکخواں کی حفاظت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں