ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان اور روسی صدر پوتن کی ملاقات کا ایجنڈہ واضح

روسی صدارتی محل (کریملن) کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر ولادیمیر پوتن اور صدر رجب طیب ایردوان شام ، افغانستان اور لیبیا کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دارالحکومت ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا کہ پوتن اور ایردوان کے درمیان ملاقات کے لیے تیاریاں جاری ہیں جو کہ 29 ستمبر کو روس کے شہر سوچی میں منعقد ہوگی۔

پیسکوف نے کہا کہ پوتن اور ایردوان بلشمافہ  ملاقات کریں گے۔شام اور یقینا افغانستان ایجنڈے میں سر فہرست ہوں  گے۔ لیبیا اور دیگر بین الاقوامی مسائل پر روایتی خیالات کا تبادلہ ہوگا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ، پیسکوف نے کہا ،”دوطرفہ تعلقات کے لحاظ سے بہت سے مشترکہ نکات ہیں معیشت ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا وغیرہ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں