ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالینڈ: وزیر اعظم کی جان کو خطرہ، سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹہ  کےلئے حفاظتی تدابیر میں اضافہ کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق "حملے یا اغوا” کی مخبری کے بعد شاہی و سفارتی سکیورٹی  سروس نے وزیر اعظم مارک روٹہ کے حفاظتی دستے میں خصوصی تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کا اضافہ کر دیا ہے۔

خبر میں اہم ذرائع سے موصول معلومات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "موکرو مافیا” نامی جرائم پیشہ تنظیم روٹہ کو اغوا کرنے یا پھر ان پر حملہ کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ ماہِ ستمبر کو وزیر اعظم کے خطرے میں ہونے سے متعلق مخبری کی گئی اور اس کے بعد مختلف مواقع پر موکرو مافیا کے نام نہاد نگرانوں کی بھی وزیر اعظم کے اطراف میں نشاندہی ہوئی ہے۔

حکام نے فی الوقت اس معاملے کے بارے میں کوئی بیان جاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں