English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس میں کورونا کیسوں کی تعداد دوبارہ اضافہ ہو رہا ہے

القمر

روس کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روس صدارتی پیلس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں ملک میں کووِڈ۔19 کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

روس میں کورونا وباء کی چوتھی لہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہے کہ بعض حلقے چوتھی لہر شروع ہونے کی بات کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ بعض علاقوں میں کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی انتظامیہ اپنے علاقے کی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے

روس کے کورونا کنٹرول و حفاظتی اقدامات مرکز سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 852 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں اور یہ تعداد وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی بلند ترین یومیہ تعداد ہے۔

واضح رہے کہ روس میں وائرس کی وجہ سے اموات کی کُل تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 531 تک پہنچ گئی ہے ۔ حالیہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 559 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کی کُل تعداد 74 لاکھ 64 ہزار 708 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے